مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز نے علیحدگی کی تصدیق کردی

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے مشہور فلمی جوڑے مائیکل ڈگلس اور اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز نے تصدیق کی ہے کہ وہ ’تیرہ سال کی شادی کے بعد اب علیحدہ ہو رہے ہیں‘۔ اداکاروں کے ترجمان نے بتایا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ’اپنی شادی سے متعلق معاملات کو درست کرنے‘ کے لیے کیا ہے۔اڑسٹھ سالہ ڈگلس اور سوانزی میں پیدا ہونے والی تریالیس سالہ زیٹا جونز نے 2000 میں فرانس میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے13سالہ ڈیلن اور10 سالہ کیرس ہیں۔ دونوں اداکاروں کو حالیہ دنوں میں صحت کی خرابی کا سامنا رہا ہے۔ ڈگلس کو دو ہزار دس میں گلے کا کینسر ہوا تھا جب کہ زیٹا جونز کو بائپولر ڈس آرڈر کا علاج 2011 گیارہ اور اس سال بھی کروانا پڑا تھا۔

تبصرے بند ہیں.