ومبلڈن ٹینس، اعصام الحق پری کوارٹر فائنل میں داخل

لندن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روزے نے ومبلڈن مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاک ڈچ جوڑی نے بارش سے شدید متاثر ہونیو الے دوسرے راؤنڈ میچ کو دوسرے دن مکمل کیا، جس میں پانچ سیٹ کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انھیں 6-3، 6-7(1/7)، 6-3، 6-7(5/7) اور 6-8 سے فتح مل پائی۔ اعصام مکسڈ ڈبلز میں زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ اپنا سفر دوسرے راؤنڈ سے شروع کریں گے، جہاں پر ان کا مقابلہ جرمنی کی سبائن لیسکی اور بہاماس کے مارک نوولز سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.