گیل نے بونس پوائنٹ ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دیا

کنگسٹن: کرس گیل نے فتح کے ساتھ بونس پوائنٹ بھی ویسٹ انڈیز کی جھولی میں ڈال دیا، ان کی نپی تلی سنچری نے میزبان سائیڈ کو 37.5 اوورز میں 209 کے ٹارگٹ تک پہنچا دیا، کپتان ڈیوائن براوو کہتے ہیں کہ اوپنر کی شاندار بیٹنگ دیکھ کر انھیں خصوصی پوائنٹ کا ہدف دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائنگولر سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی، اس سے نہ صرف اسے مختص 4 پوائنٹس ملے بلکہ 209 رنز کا ہدف صرف 37.5 اوورز میں حاصل کرنے پر ایک بونس پوائنٹ بھی ملا جوکہ فائنل میں رسائی کیلیے کافی کام آئے گا۔ رولز کے تحت اگر کوئی ٹیم حریف سائیڈ ڈیڑھ گنا بہتر رن ریٹ سے اسکور کرتی ہے تواسے ایک اضافی پوائنٹ دیا جاتا ہے،گیل نے100 بالز پر109 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ گیل چیمپئنز ٹرافی میں بہتر پرفارم نہیں کرپائے تھے مگر تقریباً ایک برس بعد ون ڈے سنچری اسکور کپتان ڈیوائن براووکا کہنا ہے کہ29ویں اوور میں ہم نے گیل کو عمدہ انداز میں بیٹنگ کرتے دیکھ کر پیغام بھجوایا کہ انھیں صرف فتح ہی نہیں بلکہ بونس پوائنٹ کے لیے بھی کوشش کرنا چاہیے، اس سنچری سے گیل پر سے پریشر بھی ختم ہوگا، مجھے معلوم ہے کہ ایک روزہ فارمیٹ میں بڑا اسکور نہ بناپانے کی بات ان کے بھی ذہن میں ہوگی تاہم وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے کتنے اہم ہیں، جب بھی گیل اس طرح کی فارم میں آتے ہیں وہ ٹیم اور ویسٹ انڈین کرکٹ کیلیے کافی سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعے کو رات گئے جاری رہنے والے مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم 48.3 اوورز میں 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آئی لینڈرز کو شکست سے بچانے کیلیے کپتان انجیلو میتھیوز اور سابق قائد مہیلا جے وردنے کی ففٹیز بھی ناکافی ثابت ہوئی تھیں۔کرکے ان کے حوصلے بھی کافی بلند ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.