وزیر اعلیٰ عبدالمالک نے دورہ لندن مختصر کرکے آج واپس پہنچیں گے: بلیدی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دورہ لندن مختصر کر دیا۔۔ آج وطن واپس پہنچیں گے۔۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان جان بلیدی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی اور وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جان بلیدی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم شفاف انداز میں کی جائے گی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ادارواں اور ٹرسٹ نے امداد کی پیش کش کی ہے۔۔ تاہم ان سے امداد لینے کا فیصلہ بلوچستان حکومت مشاورت کے بعد کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.