امریکا کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے: ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے ۔۔ تہران ایٹمی معاملے پر نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔۔ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا سے تعلقات کی بہتری کا عندیہ دیا ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے ۔۔ عالمی تنازعات حل کرنے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہیں ۔ ایرانی صدر حسن روحانی کہتے ہیں کہ دیگر ممالک سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ۔۔ اور اسی فریم ورک کے تحت امریکا سے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ۔۔۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں۔۔ تہران پر پابندیاں جابرانہ ہیں ۔۔ خطے اور دنیا کو ایران سے کوئی خطرہ نہیں ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی اور دیگر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ایران کی دفاعی اور سلامتی پالیسی میں کوئی جگہ نہیں۔۔ ایسے ہتھیار ہمارے مذہب اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں ۔۔ ایرانی صدر کے خطاب کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے لئے وقت حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.