Latest National, International, Sports & Business News

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے جہاں سے وہ لندن روانہ ہو گئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ واپس گھر روانہ ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.