ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاداب اور شاہین بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بہترین پلیئنگ الیون (ٹیم آف دی ٹورنامنٹ) کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر، مارک ووڈ، سیم کرن، بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو ٹیم کا حصہ بنے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی ٹیم میں جگہ بنا لی۔جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر اینرک نوکیا بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.