وجاہت عطرے کے میوزک انسٹی ٹیوٹ کی اوپننگ تقریب

لاہور: معروف موسیقاروجاہت عطرے کے میوزک انسٹی ٹیوٹ کی اوپننگ تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ہدایتکارشہزاد رفیق نے ’’وجاہت عطرے میوزک انسٹی ٹیوٹ ‘‘ کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دیگرشرکاء میں پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران، ہدایتکاراقبال کشمیری، پرویزکلیم، تبریزعزیزمیاں، سلیم بزمی، فیاض علی خان، محمد ریاض اورگلوکارہ افشاں سمیت دیگرموجود تھے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ وجاہت عطرے کا کام ہی ان کی پہچان ہے۔انھوں فلم انڈسٹری کے لیے طویل عرصہ کے دوران بہت سی فلموں کواپنے سریلے گیتوں کے ساتھ کامیابی کی سیڑھی پرچڑھایا۔ وہ ایک بہترین موسیقاراورانسان ہیں۔ جو اپنے فن کو اپنی فیملی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ میوزک انسٹی ٹیوٹ کی بدولت اسے دوسروں تک بھی پہنچانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ میں سمجھتاہوںکہ پاکستان میں موسیقی کوبطورپروفیشن اپنانے والوں کے لیے یہ سنہری موقع ہوگا کہ وہ وجاہت عطرے جیسے استاد سے موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔ اس لیے میوزک کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا۔ لیکن میرے نزدیک کسی بھی کام کوکرنے سے قبل اگراس کی تربیت حاصل کرلی جائے تواس کام میں نکھار پیداہوجاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.