Latest National, International, Sports & Business News

نیلم کالونی میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دادا اور کمسن پوتا پوتی جاں بحق

نیلم کالونی میں واقع ایک گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سیلنڈر کے دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے نیلم کالونی میں واقع ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر واقع مکان میں اس وقت دھماکا ہوا جب کھانا پکانے کے لئے آگ لگائی۔ گھر میں موجود 2 بچوں سمیت 7 افراد دھماکے کی زد میں شدید زخمی ہوئے جنہیں علاقہ مکین فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال لے گئے تاہم 4 سالہ چاہت اور اس کا بھائی 8 سالہ ساحل علی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جبکہ بدقسمت بچوں کا دادا غلام حیدر دوران علاج خالق حقیقی سے جاملا۔ اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اور شخص کی حالت خراب ہے تاہم تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.