نگران وزیراعظم کا دورہ چین، روسی صدر پیوٹن سے ملاقات طے

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی دورہ چین کے دوران روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات طے ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی روس کے صدر سے ملاقات آج ہو گی جبکہ انوار الحق کاکڑ اور پیوٹن میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ آج مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور استقبالیہ کے بعد انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.