نئی فینٹسی فلم سینڈریلا کے نئے کلپ جاری

ہالی ووڈ………والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی پریوں کی مشہور کہانی پر مبنی نئی رومانٹک فینٹسی ڈرامہ فلم سینڈریلا کا نیا کلپ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ کینیتھ براناگت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور فیری ٹیل سینڈریلا کے ایلا نامی مرکزی کردار کے گِرد گھو م رہی ہے، جسے اسکی سوتیلی ماں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے کام کاج کرواتی ہے، تاہم ایک روز اسکی مدد کیلئے ایک پری آتی ہے، جو اُسے ایک دلکش جادوئی جوتا دیتی ہے۔ اس جادوئی جوتے کو پہن کر ایلا پر قسمت کی دیوی اس قدر مہربان ہو جاتی ہے، کہ اسکی دنیا ہی بدل کر رہ جاتی ہے۔ پریوں کی اس مشہور کہانی کو ڈیوڈ بیرون اور سائمن کن برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کے ڈائیلاگ مختلف کرداروں کیلئے نامور ہالی وڈ اداکاروں لِلی جیمز، رچرڈ میڈن، کیٹ بلینچٹ، ہلینا، ہالیڈے گرینجر اور ہیلے ایٹ ویل کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت ڈرامہ، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے

تبصرے بند ہیں.