نئی دہلی فیشن شو، ثانیہ مرزا کی ریمپ پر واک نے شو کو چار چاند لگا دئیے

سفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنی میکسی نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی خوبصورتی بڑھا دی

نئی دہلی ( ) نئی دہلی میں فیشن شو کے دوران ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کی ریمپ پر واک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ ولز لائف سٹائل فیشن شوکے تیسرے روز سپورٹس سٹار ثانیہ مرزا ریمپ پر آئیں ۔ سفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنی میکسی نے ثانیہ کی خوبصورتی بڑھا دی ۔ فیشن ڈیزائنر ریتو پانڈے کے تیار کردہ ملبوسات کو حاضرین کی خوب داد ملی ۔ بھارتی فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام پانچ روزہ شومیں نامور ڈیزائنر اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے ۔ -f

تبصرے بند ہیں.