شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی آج 66 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے –

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوالی کی نئی صنف کو متعارف کرایا ، بالی ووڈ کی فلموں کی موسیقی بھی مرتب کی

لاہور ) شہنشاہ قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے چاہنے والے آج ان کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بیسویں صدی کے آخری حصے کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑنے والے استاد نصرت فتح علی خان کی آواز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنی ۔ ساز اور آواز سے نصرت کی روح اور دل کی ہم آہنگی کے باعث سننے والے ان کے کلام میں کھو جایا کرتے ۔ استاد مبارک علی کی شاگردی میں رہنے والے نصرت کو عوام میں مقبولیت قوالی ’’حق علی علی ‘‘ سے ملی ۔ فن موسیقی کے دیوتا نصرت فتح علی خان کو ’’شہنشاہ قوال‘‘ کا لقب بھی دیا گیا ۔ نصرت فتح علی خان کے گائے گئے عارفانہ کلام ، گیت ، غزلیں اورقوالیاں موسیقی میں روح کی غذا تلاش کرنے والوں میں صدیوں تک سیر کرتی رہے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.