لاہور: سابق وزیراعظم میر ظفرااللہ جمالی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔میرظفر اللہ جمالی کا کہنا تھاکہ ملک کی خاطرتمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا چاہئے اور وطن کی فلاح مقصود ہوتو مل کر چلنے کے لئے کوئی شرط نہیں ہوتی۔جاتی امرا رائیونڈ لاہور میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے میاں محمد نوازشریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،میر ظفر اللہ جمالی نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیاسابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے ملک کا سب سے اہم مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے، بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی، بلوچستان کیلئے پیکجز سے کچھ نہیں ہوگا،عملی اقدامات ضروری ہیں ملکی مسائل کے حل کے لئے کسی کو بھی کوئی شرط نہیں رکھنی چاہئیے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ،پارٹی کوجہاں ضرورت ہوگی ذمہ دارای پوری کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.