میری کوم کے کردار سے انصاف میری کامیابی ہو گی : پریانکا چوپڑ

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ مجھے میری کام جیسی ورلڈ چیمپئن کا کردار نبھانے کا جو موقع ملا ہے اس پر فخر ہے ، بس اب تو یہی خواہش ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک ) برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں آج ریلیز ہونے والی اپنی فلم میری کوم کے بارے کہا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے کے لئے کافی محنت و مشقّت کرنا پڑی تا ہم مجھے باکس آفس سے بہت زیادہ امیدیں نہیں ہیں۔ مجھے بس یہی لگتا ہے کہ میری کام جیسی عالمی چیمپئن کے کردار کے ساتھ انصاف کرسکوں۔ جن لوگوں نے مجھ سے امیدیں لگا رکھی ہیں انہیں مایوس نہ کروں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے رانی مکر جی کی مردانی ریلیز ہوئی تھی جس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگا ہے کہ کیا بالی وڈ میں خواتین کا سٹارڈم تقویت پا رہا ہے۔ تاہم اس بارے پریانکا نے کہا کہ بالی وڈ میں خان ہیروز کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عامر ، شاہ رخ اور سلمان خان تینوں گزشتہ 20 برسوں سے سپرسٹارز ہیں۔ میں خود ان تینوں کی فین ہوں۔ اپنی گلوکاری کے کریئر کے متعلق پرینکا نے کہا کہ وہ اس کا لطف اٹھا رہی ہیں اور آگے بھی گاتی رہیں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.