ایپل آئی فون کا اگلا ماڈل انیس ستمبر کو فروخت کیلئے پیش کر

روایت سے ہٹتے ہوئے، آئی فون سکس چار اعشاریہ سات اور پانچ اعشاریہ پانچ انچ ماڈلز میں بنایا گیا ہے ۔

نیویارک ( ) امریکی الیکٹرانک اشیا بنانے والا ادارہ ایپل آئی فون کے اگلے ماڈل کو انیس ستمبر کو فروخت کے لئے پیش کرے گا ۔ ایپل نے ایک بیان میں کہا ہے آئی فون سکس کو منگل کے روز ایک تقریب میں متعارف کروایا جائے گا اور ففتھ ایونیو پر واقع ایپل سٹور سے خریدا جا سکے گا ۔ روایت سے ہٹتے ہوئے آئی فون سکس چار اعشاریہ سات اور پانچ اعشاریہ پانچ انچ ماڈلز میں بنایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ایپل کے آئی فونز کا سائز چار انچ ہوتا تھا ۔ آئی فون سکس میں فنگر سکینر کی سہولت دی گئی ہے،جبکہ اس میں ایک سو اٹھائیس گیگا بائٹس ڈیٹا سٹور کیا جا سکے گا ۔ توقع ہے کہ ایپل اگلے ہفتے آئی پیڈ اور آئی واچ کے نئے ماڈل بھی متعارف کروائے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.