میری سمارٹ نیس کا راز ، سب کچھ کھانا اور ورزش ہے : نکول کڈمین

ہالی وڈ کی اداکارہ نکول کڈمین کہتی ہے کہ وہ سمارٹ رہنے کے لئے دیگر فنکاروں کی طرح کوئی مخصوص خوراک کا سہارا نہیں لیتی ، بلکہ جو سامنے آنے کھا جاتی ہے ، تا ہم اعتدال کا دامن نہیں چھوڑتی۔

ہالی وڈ (ویب ڈیسک) امریکی ، آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین کا کہنا ہے کہ اس کو جو اچھا لگے وہ کھا لیتی ہے ، لیکن اس سلسلے میں زیادتی نہیں کرتی اور احتیاط کے ساتھ کھاتی ہے۔ 47سالہ اداکارہ نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوراک کے سخت شیڈول پر عمل نہیں کرتی بلکہ سب کچھ کھاتی ہے ، اور مناسب مقدار میں کھاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری سمارٹ نیس کے پیچھے کوئی خفیہ راز نہیں ہے ، صرف متوازن غذا ہے۔ البتہ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرتی ہوں۔ کیونکہ صحت مند اور فٹ رہنے کے لئے ورزش کو چھوڑا نہیں جا سکتا بلکہ تمام خواتین کو اس کے لئے کچھ وقت نکالنا چاہئے۔ نکول کڈمین اکیڈیمی ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے ، اور اداکار ٹام کروز کی سابقہ بیوی ہے۔ آج کل اس کے شوہر نیوزی لینڈ کے سنگر اور میوزک ڈائریکٹر کیتھ اربن ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.