پاکستان عوامی تحریک کی خواتین بھی میدان میں آ گئی

پاکستان عوامی تحریک کی خواتین اپنے قائدین کے دفاع کے لیے میدان میں آ گئیں ۔ سینکڑوں خواتین نے ماڈل ٹاون میں ادارہ منہاج القرآن کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔

لاہور: () پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دس اگست کو یوم شہدا منانے کے لیے لاہور میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوم شہدا میں شرکت کے لیے خواتین کی بڑی تعداد بھی منہاج القرآن پہنچنا شروع ہو گئی ہے جو انقلاب اور تبدیلی کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مر مٹنے کو تیار ہیں۔ منہاج القرآن کے گرد پولیس کی طرف سے سکیورٹی بڑھانے اور راستے بند کرنے کے بعد کسی بھی ممکنہ پولیس ایکشن کی صورت میں اپنے دفاع کے لیے خواتین نے لاٹھیاں اٹھا رکھی ہیں۔ عوامی تحریک کی طرف سے ماضی میں اسلام آباد میں دئیے جانیوالے دھرنے میں بھی خواتین کا کردار نمایاں تھا اور اس بار بھی خواتین کاغلبہ نظر آ رہا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.