میرا عید کے ڈرامے میں بھارتی گانے پر رقص کریں گی

اداکارہ نے فلم شرابی کے گیت ’’مجھے نولکھا منگا دے ‘‘کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کیا

لاہور ( ) اداکارہ میرا اب شائقین کو عید کے روز ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی ۔ بے بی ڈول بنی ،اپنی اداؤں سے دیکھنے والوں کو گھائل کرنے کی کوشش کرتی میرا کی عید کے دن ہونے والی پرفارمنس کی ریہرسل ویڈیو دنیا ٹی وی نے حاصل کر لی ہے ۔ عید کی مناسبت سے اداکارہ میرا نولکھا پہننے کی خواہش کا اظہار اس گانے میں رقص کر کے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ لباس کی مناسبت سے اداکارہ میرا بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’شرابی ‘‘کے گانے ’’مجھے نولکھا منگا دے سجنا دیوانے ‘‘ پر رقص کا مظاہرہ کریں گی ۔میرا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی لا ابالی طبیعت کے باعث بعض اوقات شو کا کنٹریکٹ سائن کر کے بھی مکر جاتی ہیں مگر اس بار میرا کا عزم یہ بتا رہا ہے کہ انہیں اپنے موڈ پر مکمل کنٹرول ہے ۔کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ میرا سٹیج کو بھی پورا وقت نہیں دے سکیں گی کیونکہ اس سے قبل لالی وڈ میں بھی ان کے ناکام ہونے کی یہی وجہ تھی کہ وہ کبھی فلم کے سیٹ پر بروقت نہیں‌پہنچیں .اس طرح سٹیج پر بھی یہی امید کی جارہی ہے کہ وہ اسے برابر وقت نہیں‌دے پائیں گی . –

 

تبصرے بند ہیں.