ایف بی آر کی تمام ایئر لائنز کو ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی ہدای

ایف بی آر نے تمام ایئر لائنز کو ٹکٹس پر ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہر سال یکم مارچ کو تمام ٹیکس دھندگان کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد: () فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس رولز دو ہزار دو میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ائیرلائنز کی الیکٹرانک یا مینوئل ٹکٹ کے اجراء پر چار فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔ غیر ملکی سفارتکاروں اور سفارتی مشنز کو ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔ اکانومی کلاس کے مسافر بھی ایڈوانس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ٹیکس دہندگان کی فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.