لاہور (نیوز ڈیسک) موسیقی کے شائقین افراد نے 6 سال قبل 2015 میں بھارتی گوکار ’بادشاہ‘ کے ریلیز ہونے والے گانے ’ڈی جے والے بابو‘ تو سنا ہی ہوگا۔
تاہم اب بھارت کے اس مقبول گانے کی کاپی پر پاکستانی لڑکی کی جانب سے بنائے گانے کے چرچے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی گلوکارہ سدرہ خانی نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ مقبول بھارتی گانے کی نقل پر گانا بنا کر ریلیز کردیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
’مچھلی والے بابو، مچھلی بنادو‘ کو جہاں سدرہ خانی نے گایا ہے، وہیں ان کے ساتھ محمد وقاص نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
’ڈی جے والو بابو‘ کی پیروڈی پر بنائے گئے گانے کی ہدایات عتیق احمد ہاشمی دی ہیں جب کہ گانے میں گلوکاروں کے علاوہ دیگر لڑکیوں نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔
گانے میں گلوکارا کو مچھلی بنانے والے سے فرمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ لڑکی کی فرمائش پر خصوصی مچھلی بنائیں۔
گانے کے جاری ہوتے ہی گانا انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا اور کئی لوگوں نے گانے کی تعریفیں کیں، تاہم بہت سارے لوگوں نے گانے کی شاعری پر تنقید بھی کی۔
گانے پر تنقید کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہےکہ گانے کے ذریعے کیا پیغام دیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گانے کی شاعری کو بیکار بھی قرار دیا۔
بعض افراد نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے گلوکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ گلوکارہ مذکورہ گانے کی وجہ سے ترقی کریں گی۔
تبصرے بند ہیں.