مومنہ مستحسن کا گانا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

کراچی: 

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مومنہ مستحسن نے اپنی ٹیم کے لیے گانا گایا لیکن اس بار یہ گانا ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گانا گیا ہے لیکن ان کا یہ گانا مومنہ کے مداحوں کو کسی صورت پسند نہیں آیا اور کوک اسٹوڈیو میں آفریں آفریں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.