کراچی میں نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

کراچی: 

پریس کلب کے باہر نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ نرسنگ اسٹاف کی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر3  بجے تک مطالبات منظورنہیں ہوئے تو سی ایم یا گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

کراچی پریس کلب کے باہر سندھ كے سركاری اسپتالوں  کی نرسوں  نے گزشتہ 3 روز سے اپنے مطالبات كے حق میں  احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث صوبے بھر كے اسپتالوں  میں  مریضوں  كو شدید پریشانی كا سامنا ہے جب کہ نرسوں  كی عدم موجودگی کے باعث درجنوں آپریشن بھی ملتوی كردیے گئے ہیں۔ رہنما نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائے گا اور اگر3  بجے تک مطالبات منظورنہیں کیے گئے تو سی ایم یا گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.