موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال بیت گئے

لی وڈ کی لاتعداد فلموں کو مدھر دھنیں دینے والے موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال گزر گئے۔ ان کی دھنوں پر گائے گئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

لاہور: () لیجنڈری مدن موہن نے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1950ء میں فلم آنکھیں سے کیا۔ انہوں نے لاتعداد دھنیں تخلیق کیں۔ مدن موہن کے لئے سب سے ہٹ گانے لتا منگیشکر نے گائے۔ عدالت، ان پڑھ، مستانہ، میرا سایہ اور ہیر رانجھا جیسی سپرہٹ فلموں کی موسیقی بھی مدن موہن نے دی۔ 1975ء میں دنیا سے رخصت ہونے والے اس لیجنڈری موسیقار کے لازوال گیت آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں جس کی مثال مدن موہن کی موت کے کئی سال بعد فلم ویر زارا کے گانے میں ان کی موسیقی کا استعمال تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.