ملک میں چینی کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی

کراچی: ملک میں مہنگائی کی لہر میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی۔چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9ہزارسے تجا وز کر گئی۔چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.