ملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے،وزیرداخلہ کادعویٰ
اسلام آباد : نگران وزیر داخلہ نے اپنا ووٹ اسلام آباد میں کاسٹ کیا، ملک حبیب کہتے ہیں کہ ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اطمینان بخش ہے، تاہم اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس کے پولنگ اسٹیشن گولڑا میں اپنا ووٹ پول کرنے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال بہتر ہے، تاہم چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی قیادت کے انتخاب کا ایک ہی راستہ جمہوریت کا ہے۔ نگران وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سارے اقدامات کئے اور انہی اقدامات کی بدولت آج عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے موقع ملا ہے، ملک حبیب نے مزید کہا کہ وہ امن و امان کے حوالے سے تمام ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں باقاعدہ پلان بھی تیار کیا ہوا ہے عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے
تبصرے بند ہیں.