ملکہ شیراوت نے فلم ’’ڈرٹی پولیٹکس ‘‘ کی تشہیری مہم تیز کر

ممبئی میں ہونے والی تقریب میں اداکارہ کے علاوہ نصیر الدین شاہ اور جیکی شروف نے بھی حصہ لیا

ممبئی () ملکہ شیراوت نے اپنی نئی فلم ”ڈرٹی پولیٹکس” کی تشہیری مہم تیز کر دی ہے ۔ ممبئی میں ہونے والی پروموشن تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی ۔ نصیر الدین شاہ ، جیکی شروف اور ملکہ شیراوت سمیت دیگر اداکاروں نے ممبئی میں نئی فلم ”ڈرٹی پولیٹکس” کی پروموشن میں حصہ لیا ۔ فلم کی کہانی سیاسی رسہ کشی اور داؤ پیچ پر مبنی ہے ۔ فلم میں نصیر الدین شاہ کا کردار دہلی کےعام آدمی پارٹی کے رہنما اروند كیجریوال جیسا ہے ۔ انوپم کھیر ،اوم پوری اور اشوتوش رانا بھی فلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں ۔ فلم دیکھنے کے لیے شائقین کو 6 مارچ تک انتظار کرنا ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.