ملکہ شراوت نہیں ،ملکہ شرافت ہیں ، اوم پوری

ممبئی……..دنیا کچھ بھی کہے لیکن اوم پوری نے ملکہ شراوت کو ملکہ شرافت قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ملکہ معصوم اور سادہ لڑکی ہے بالی وڈ اداکار اوم پوری نے فلم ڈرٹی پالیٹکس میں ملکہ شراوت کے ساتھ کام کیا،جس کے بعد ملکہ کے بارے میں اُن کے خیالات بدل گئے ۔اوم پوری کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملکہ کے بارے میں بہت کچھ سُن رکھا تھا ،لیکن اُس سے مل کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت معصوم اور سادہ لڑکی ہے ۔ اوم پوری نے کہا کہ وہ چاہتےہیں ملکہ شراوت کا نام ملکہ شرافت رکھ دیں

تبصرے بند ہیں.