مسلح افراد دن دیہاڑے 40 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا لوٹ کر ف

امریکا میں مسلح افراد دن دیہاڑے 40 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رہزنی کا یہ واقعہ ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں مسلح افراد چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دن دیہاڑے رہزنی کا یہ واقعہ ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق ایک ٹریلر میں 125 کلو سونا دوسری ریاست منتقل کیا جا رہا تھا اور اس ٹریلر کے ہمراہ دو مسلح گارڈز بھی تھے۔ تاہم ولسن کاﺅنٹی کے قریب ٹریلر میں خرابی کے باعث اسے روکا گیا تھا۔ اسی دوران تین مسلح افراد نے گارڈز اور ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر ان کے ہاتھ باندھنے کے بعد چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا لے کر چلتے بنے۔ کمپنی نے ڈاکوﺅں کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پچاس ہزار ڈالرز انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.