ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

لاہور: 

فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 16 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

موسیقی کی دنیا کا ذکرسروں کی ملکہ نورجہاں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا،گیت ہو یا غزل میڈم کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے، میڈم نور جہاں کی صلاحیتوں کا اعتراف صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں موسیقی کے قدردان کرتے ہیں، کئی گلوکاروں نے ان کی نقل کی ، کوئی ان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کرتا رہا، کسی نے ان کے گلدستے سے چند پھول چننے کی کوشش کی مگر کوئی نورجہاں ثانی نہ بن سکا۔

تبصرے بند ہیں.