ملتان،گندم خریداری مہم ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع،کسانوں کو مشکلات
ملتان میں گندم خریداری مہم ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع کر دی گئی ہے لیکن خریداری مراکز پر مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کاشتکار پریشان ہیں۔ گندم خریداری مراکز پر اکثر کاشتکاروں کو ابھی تک باردانہ کا اجرا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سارا سال محنت کرنے کے باوجود کاشتکار سرکاری نرخ پر گندم کی فروخت سے محروم ہیں ۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ خریداری مراکز پر مڈل مین متعلقہ انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے انکا استحصال کر رہے ہیں۔ملتان میں 6 لاکھ 62 ہزار ٹن گندم خریداری کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کل 47 خریداری مراکز بنائے گئے ہیں جن سے اب تک صرف 5 سے 10 فیصد کاشتکاروں کو باردانہ جاری کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.