سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس دوران 21 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ ان میں سے 18 کا تعلق کشمیر سے تھا۔ کشمیر سے صرف سات اموات کی اطلاع ملی جو کئی دنوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 654 ہوگئی۔ ایس ایم ایچ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ بمینہ سرینگر کی ایک 52 سالہ خاتون کو 20 اگست کو سانس کی تکلیف کے باعث ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور منگل کو ان کا انتقال ہوگیا۔ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔اسی اسپتال میں داخل شہر کے لال چوک سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے بھی منگل کی صبح سویرے زندگی کی بازی ہار دی۔ اسے 17 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہیں دو افراد جن کی عمر بالترتیب 52 سال اور 95 برس تھیں، ان کا بھی انتقال منگل کے روز ہوگیا۔منگل کے روز سکمز صورہ میں ایک 45 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کو داخل کریا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا۔ فوت ہونے والا اہلکار ضلع بڈگام کے ہمہما میں تعینات تھا۔ وہ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والے 11 ویں سکیورٹی اہلکار ہیں۔لولاب کپواڑہ کا ایک 50 سالہ شخص پیر کی رات دیر گئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون بھی اسی اسپتال میں وائرل بیماری کا شکار ہوگئی۔پلوامہ کے شاہ آباد ترال اور اچگوزا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جن کی عمر 80 برس تھی، کا پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں انتقال ہوگیا۔
تبصرے بند ہیں.