مصری وزیر اعظم حشام قندیل کی گاڑی پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں ایک مسلح شخص نے وزیراعظم حشام قندیل کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، وزیراعظم حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیاگیا۔ غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق مصری وزیراعظم کی گاڑیوں کے قافلے پر اس وقت ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ جب وہ قاہرہ لبریشن اسکوائر میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا۔ وزیراعظم حشام قندیل اس حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیاہے۔

تبصرے بند ہیں.