ہانگ کانگ: نایاب پنک ہیرا ریکارڈ قیمت میں فروخت

آٹھ اعشاریہ چار ایک قیراط کا نایاب پنک ہیرا ایک کروڑ اسّی لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گیا۔

ہانگ کانگ: (نیٹ نیوز) ہیرا سودبیز نیلام گھر نے فروخت کیا۔ ہانگ کانگ میں جاری احتجاج کی وجہ سے خریداروں کی تعداد بہت کم تھی۔ بولی میں سات خریداروں نے حصہ لیا۔ سودبیز نے خریدار کا نام نہیں بتایا۔2009 میں پانچ قیراط کا پنک ہیرا ایک کروڑ سات لاکھ چھہتر ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ جو ہانگ کانگ کا ریکارڈ تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.