مس پرپی چوئل دیا علی مس ورلڈ بننے کیلیے پرعزم

وسوو: 

مس پرپی چوئل کا خطاب پانے والی پاکستانی ماڈل دیا علی نے اب اپنی نظریں مس ورلڈ کے مقابلے پر جما لیں اور اس سلسلے میں انھوں نے باقاعدہ ماڈلنگ شو میں شرکت کرنا شروع کردی ہے۔

پاکستانی ماڈل دیا علی کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق ہے ، بطور پاکستانی مقابلے میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کسی ماڈل سے کوئی مقابلہ نہیں، اپنے کام سے بہت خوش ہوں، ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل مقابلے کیریئر کے لیے نہایت اہم ہیں، کافی عرصہ سے مس ورلڈ مقابلے کی تیاری کر رہی ہوں، اس سلسلے میں اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے گزشتہ ایک سال سے بہت سے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہوں۔

یاد رہے کہ مس ورلڈ کے مقابلے 17 جولائی سے 23 جولائی 2017 تک کوسوو میں منعقد ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.