لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پرچھاپا؛ لاکھوں گندے انڈے برآمد

لاہور: 

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 11 لاکھ انڈے برآمد کر لیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رات گئے لاہورکے علاقے مانگا منڈی کے قریب خراب انڈوں سے پاوڈربنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 11 لاکھ خراب انڈے برآمد کیے گئے، جن سے معروف بسکٹ بنانے والی فیکٹریوں کےلیے پاوڈر تیار کیا جاتا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انڈے اس حد تک خراب تھے کہ کئی سے چوزے نکل چکے تھے، فیکٹری کو چند روز قبل سیل کیا گیا تھا لیکن غیرقانونی طورپرکام جاری تھا تاہم ایک بار پھر سے فیکٹری کو سیل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.