مزاحیہ اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 29 سال بیت

نھا کا اصل نام رفیع خاور تھا۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم انہیں شہرت ٹی وی پروگرام الف نون سے ملی ۔

لاہور) مزاحیہ اداکار ننھا کی 29 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم انہیں شہرت ٹی وی پروگرام الف نون سے ملی ۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں شباب کیرانوی کی فلم ’’وطن کا سپاہی ‘‘سے کیا۔ 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم نوکر سے انہیں پہچان ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں بظور ہیرو کے کاسٹ کیا جانے لگا ۔ فلم ٹکا پہلوان ان کی بطورہیرو پہلی فلم تھی۔ فلم دبئی چلو کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔اداکار علی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی اور دونوں فنکاروں نے کئی برس تک فلم انڈسٹری پر حکمرانی کی ۔ ننھا کی مشہور فلموں میں سالا صاحب، سونا چاندی ، چوڑیاں ، سوہرا تے جوائی اور دوستانہ شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے عروج کے وقت 2جون 1986 کو چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی تھی۔

تبصرے بند ہیں.