اقتصادی راہداری سے متعلق ردعمل پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا: چودھری نثار

چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اسلام آباد: () چودھری نثار علی خان نے پاک چین راہداری پر بھارت کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتی۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق ردعمل پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی قیادت پاکستان کی خوشحالی اور ترقی سے خوش نہیں ہے۔ بھارتی وزیراعظم پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں دہشتگردی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بھارتی موقف ان طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے جو اس کے جمہوری ساکھ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ چودھری نثار نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ –

تبصرے بند ہیں.