مزاحیہ اداکار منیر ظریف 80 سال کی عمر میں چل بسے

مشہور مزاحیہ اداکار منیر ظریف اسی سال کی عمر میں چل بسے۔

لاہور: () نکلسن روڈ کے علاقے ٹیگور پارک کے رہائشی اداکار منیر ظریف طویل عرصے سے علیل تھے جبکہ پچھلے کچھ عرصے سے اُنہیں فالج کا عارضہ بھی لاحق ہو چکا تھا۔ منیر ظریف نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران بے شمار ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے جبکہ چاچا ٹائم پیس کا کرداراُن کی پہچان بنا۔ منیر ظریف مرحوم پانچ بھائی تھے جن میں چار پہلے ہی اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔ منیر ظریف کی نماز جنازہ میں کوئی بھی نمایاں فلمی شخصیت شریک نہ ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.