مریم نواز لندن پہنچ گئیں، نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد / لندن: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق مریم نواز دوحا سے لندن پہنچیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی حسن نواز اُن کے منتظر تھے، تین سال بعد ملاقات کے وقت دونوں بہن بھائی جذباتی بھی ہوئے۔مریم نواز ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں لیگی کارکنان نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر استقبال کے لیے آئے کارکنان سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.