روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوکر 220 روپے پر آگیا

انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر اب تک 19.71 روپے سستا ہوا ہے

 گزشتہ روز ڈالر 2 روپے کم ہوکر 221.94 روپے پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر  میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر اب تک ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر اب تک 19.71 روپے سستا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.