محمد خان اچکزئی بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے محمد خان اچکزئی کو سردار ذوالفقار علی مگسی کی جگہ گورنر بلوچستان مقرر کردیا ہے۔  صدر مملکت آصف زرداری نے محمد خان اچکزئی کو آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر بلوچستان کا گورنر مقرر کیا ہے،نئے گورنر بلوچستان پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی اور سابق بیورو کریٹ ہیں، ان کی حلف برداری آج شام ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں میں اس بات کا اتفاق ہوا تھا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کا تعلق نیشنل پارٹی جبکہ گورنر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے ہوگا ۔ اسی سمجھوتے کے تحت محمد خان اچکزئی کو نیا گورنر بلوچستان مقررکیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.