متیرا ’’تم ہی تو ہو‘‘ کے لیے آئٹم گرل سے ولن بن گئیں

لاہور: اداکارہ وماڈل متیرا آئٹم گرل سے ولن بن گئیں۔ تفصیل کے مطابق ہدایتکارہ سنگیتا نے نئی فلم’’تم ہی تو ہو‘‘ میں آئٹم گرل متیرا ولن کا کردار کریں گی۔ اس میں وہ ایک آئٹم سانگ بھی کریں گئیں۔

مذکورہ فلم میں دانش تیمور اور قرتہ العین مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی عکسبندی کراچی میں شروع ہوچکی ہے جب کہ لاہور اورمری میں بھی شوٹنگ کی جائے گی ۔یاد رہے متیرا اس سے قبل ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں آئٹم سانگ ہی کیا تھا اور ہدایتکار فیصل بخاری کی بھی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ میں آئٹم سانگ ہی اس پر فلمایا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال عیدالضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.