شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

اٹک: وزیر داخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 16 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

اٹک کی تحصیل حضرو میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 16 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان کے درمیان ہے۔

پی پی 16 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 608ہے۔ حلقے میں 137 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 51، خواتین کے لئے 44 جب کہ 42 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں، حلقے کے 36 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ ووٹنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان ضمنی انتخاب کی کڑی نگرانی کررہا ہے، انتخابی نتائج اورشکایات کے لیے الیکشن کمیشن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.