ماہرہ اور شاہ رخ کی فلم رئیس2017 میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی

2017 اداکارہ ماہرہ خان کی زندگی اور کیرئیر کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔ رواں سال ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرکے ساتھی اداکاراؤں سمیت پاک بھارت کے شوبز حلقوں کو حیران کردیا۔ فلم کی ریلیز کے بعد پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں صرف ماہرہ خان ہی چھائی رہیں جب کہ بھارتی میڈیا پورا سال ماہرہ خان کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے قصیدے پڑھتا نظر آیا۔

ٹوئٹر پر بھی فلم ’رئیس‘کے قصے جاری رہے یہاں تک کہ فلم (رئیس)کورواں سال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈمیں رہنے والی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ ٹوئٹر انڈیا کے جانب سے جاری کی جانےو الی رینکنگ کے مطابق 2017 میں ٹوئٹر پر جس فلم کے بارے میں سب سے زیادہ بات کی گئی وہ ماہرہ اور شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘ہے۔  فلم کے علاوہ شاہ رخ خان بھی رواں سال ٹوئٹر صارفین کے نشانے پر رہے اور ان کے بارےمیں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.