گوگل کا مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین

لاہور: 

گوگل نے اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی 220 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل متعارف کرادیا۔

مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ مرزا غالب کی 13 سال کی عمرمیں امراء بیگم سے شادی ہو گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی شہرکو خیرباد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔

دہلی میں پرورش پانے والے غالب نے کم سنی ہی میں شاعری کا آغاز کیا۔ غالب کی شاعری کا انداز منفرد تھا جسے اس وقت کے استاد شعرا نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی سوچ دراصل حقیقی رنگوں سے عاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.