ماسکو،حکومت مخالف مظاہرین پرپولیس کادھاوا،اپوزیشن رہنماگرفتار

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول کر اہم اپوزیشن رہ نما کو حراست میں لے لیا۔ ماسکو کے مرکزی اسکوائر پر اپوزیشن کے حامی احتجاج کے لئے جمع تھے جہاں پولیس نے انہیں گھیرے میں لے کر اپوزیشن رہ نما ‘ایڈورڈ لیمونوف’ کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان کھینچا تانی بھی ہوئی۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کو خلاف قانون قرار دیا، جب کہ مظاہرین اپنا جمہوری حق استعمال کرنے پر بضد تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومتی مظالم کے خلاف انہیں احتجاج کا حق ملنا چاہیئے

تبصرے بند ہیں.