مادھوری ڈکشت ایک بار پھر آئٹم سانگ پر دھماکے دار پرفارمنس دینے کو تیار

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشت کےچاہنے والوں کے لئےایک نہیں بلکہ دو دواچھی خبریں ہیں۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور دلکش مسکراہٹ کی مالک مادھوری ڈکشت ایک بار پھر آئٹم سانگ پر دھماکے دار پرفارمنس دینے کو تیار ہیں، بالی ووڈ کے ویڈیو میگزین کے مطابق فلم”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں آئٹم سونگ کے کامیاب تجربے کے بعد مادھوری موج مستی سے بھرپور مزید آئٹم سا نگ کریں گی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر اندرا کمار نے مادھوری کی مشہور فلم ’’دل‘‘ کا سکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مادھوری کےمداح ایک بار پھر ان کی پرفارمنس سے لطف اندوزہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.