بھارتی عدالت نے فلم ”زنجیر“ کے ری میک کیخلاف سلیم جاوید کی درخواست مسترد کردی

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے فلم ”زنجیر“ کے ری میک کے خلاف فلم کی کہانی کے لکھاری سلیم جاوید کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ سلیم جاوید نے بھارتی فلموں کے پرڈیوسر پرکارش مہرا کے بیٹوں پنیت اور سمیت مہرا کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے”پرکاش مہرا پروڈکشن“ کو فلم کی کہانی کے حقوق ری میک کےلئے نہیں بلکہ صرف اوریجنل زنجیر کےلئے دیئے تھے لہذا فلم کے ری میک کو ریلیز ہونے سے روکا جائے تاہم عدالت نے کاپی رائٹس کے عدم شواہد کے بنا پر سلیم جاوید کی درخواست کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی 1973ء کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہوچکا ہے جس میں پریانکا چوپڑا اور تامل اسٹار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی گئی ہے۔ فلم 6 ستمبر کو بیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.