لوگوں نے نواز شریف کو شیر سمجھ کر ورٹ دیا لیکن اندر سے گیڈر نکلا، منور حسن کا کراچی میں خطاب

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے نیٹو سپلائی اور امریکی ڈرون حملوں کے خلاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے نواز شریف کو شیر سمجھ کر ووٹ دیا اندر سے گیڈر نکلا۔ تبت سینٰت پر مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ملک کی خود مختاری پر حملہ ہیں، نیٹو سپلائی کا مسئلہ اب ضمنی ہو گیا ہے کیونکہ ڈرون حملوں میں 3 ہزار سے زائد بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں لیکن ہماری حکومت نے امریکا سے ڈرون حملوں پر خفیہ معاہدہ کررکھا ہے، چوہدری نثار اور سرتاج عزیز کو ڈرون حملوں سے متعلق بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں،امریکی خارجہ پالیسی مسلمانوں کے خلاف ہے، امریکہ نے بھارت کو سلامت رکھا اور پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب بھی بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ان سب باتوں کو جاننے کے باوجود حکمران امریکا کے سامنے اپنی زبان نہیں کھولتے کیونکہ لک کے تمام سیاستدان امریکا سے ڈرتے ہیں۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے نیشنل ایشوز پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، دوسروں کو قومی معاملات کی سیاست سے روکنے والے نواز شریف خود ڈالر کی سیاست کررہے ہیں ۔ نوازشریف کواپنی سیاست اورپالیسی پرنظر ثانی کرناچاہیے، عوام نےمسلم لیگ (ن) کو جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے ووٹ دیاتھا۔ جن لوگوں نے(ن)لیگ کوووٹ دیاتھاان کوآج نوازشریف سےسوال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کوبرداشت کرنا اور اسے ہوتے ہوئے دیکھنا ناقابل معافی جرم ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت اور صوبے کی عوام نیٹو سپلائی روکنے پر متحد ہے، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ اور امریکی سفارتخانوں کے سامنے دھرنوں اور احتجاج کےلئے جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے اور ہم اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ سید منور حس کے خطاب سے قبل نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک مارچ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے علاوہ تحریک انصاف، جمیعے علمائے پاکستان، جماعۃ الدعوہ، دفاع پاکستان کونسل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف سیاسی و مذہبی قائدین نے خطاب کیا۔

تبصرے بند ہیں.